ٹیکنالوجی اور روایت کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے: ڈاکٹر جے شنکر

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 مئی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دنیا مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ آنے والے نتائج کو سمجھنا ضروری ہے۔ ہر تکنیکی ترقی اپنے اپنے چیلنجوں کے ساتھ آتی ہے، اور مصنوعی ذہانت اس سے مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے ممبئی میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویڑول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ سیشن میں تکنیکی اختراعات اور ان کے سماجی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب کو کم کرنا، مواد کو جمہوری بنانا اور تکنیکی اخلاقیات کو ترجیح دینا آج کی اہم ضرورت ہیں۔ ٹیکنالوجی اور روایت کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی ہمارے وسیع ورثے کے بارے میں بیداری بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ایک بڑی چھلانگ لگانے کی بنیاد اختراع ہے۔