تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ویشالی،04مئی: بہار کے ویشالی تھانہ علاقے کے تاریخی مقام علاقہ واقع ہوٹلوں سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے تین ہوٹلوں میں چل رہے جسم فروشی کے دھندے کا انکشاف کیا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے تقریباً 14 لڑکیوں اور 9 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض اشیاء برآمد کر لیں۔ پولیس نے تین ہوٹلوں پر چھاپہ ماری کر جسم فروشی کے ریکیٹ کاانکشاف کیا۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں ویشالی اور وشو شانتی اسٹوپا کے تاریخی مقامات کے قریب ہوٹلوں میں جسم فروشی کی اطلاع ملی تھی۔ ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ للت موہن شرما کی ہدایات پر صدر 2 لال گنج کے ایس ڈی پی او گوپال منڈل کی قیادت میں شانتی اسٹوپا کے قریب واقع ہوٹلوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ سیاحتی مقام کے قریب واقع ہوٹلوں میں جسم فروشی کا ایک بڑا ریکیٹ کئی سالوں سے چل رہا ہے۔
لال گنج صدر 2 کے ایس ڈی پی او گوپال منڈل نے بتایا کہ پکڑی گئی لڑکیوں میں کئی شادی شدہ خواتین بھی ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ خواتین کی شناخت کی جارہی ہے۔ ملزمین کی شناخت کرکے جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ساتھ ہی ہوٹل آپریٹر کے خلاف ویشالی تھانہ میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ چھاپہ ماری سے ہوٹل چلانے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

