قومی کمیشن برائے خواتین اور سیتو کمیشن کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے معاہدہ

تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 جون: “ترقی یافتہ اور مضبوط اتراکھنڈ کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا” کے موضوع پر پروگراموں کے نفاذ کے لیے قومی کمیشن برائے خواتین اور اتراکھنڈ کے سیتو کمیشن کے درمیان جمعہ کو ایک دو طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ یہ ایم او یو قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وجیا رہاتکر اور سیتو کمیشن کے وائس چیئرمین راج شیکھر جوشی کے درمیان طے پایا۔
اس معاہدے کا مقصد ریاست میں خواتین کی تعلیم، صحت، سیکورٹی، اقتصادی شراکت داری اور قانونی بیداری کو مضبوط بنانا ہے۔ مجوزہ پروگراموں میں مربوط دیہی سمارٹ ویلج سینٹرز کا قیام، شادی سے پہلے کے ڈائیلاگ سینٹرز، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین کی حفاظت اور تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے والی تربیت اور کام کی جگہوں کو خواتین کے لیے زیادہ محفوظ اور جامع بنانا شامل ہے۔
قومی کمیشن برائے خواتین نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت قومی کمیشن برائے خواتین کا کردار مرکز میں ہوگا، جس میں کمیشن خواتین کی حفاظت اور بااختیار بنانے سے متعلق قومی سطح کے پروگراموں میں حاصل کیے گئے تجربے کی بنیاد پر تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ، اس میں اتراکھنڈ کی مقامی ضروریات کے مطابق تربیتی مواد، ماڈیولز اور علمی وسائل کی ترقی شامل ہے،