تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
استنبول،07جولائی:اتوار کے روز شمالی عراق میں غاروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے پانچ ترک فوجی ہلاک ہو گئے، وزارتِ دفاع نے مزید واضح کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکیہ اور کردوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ قبل ازیں پی کے کے عسکریت پسند گروپ عشروں سے جاری اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے پر راضی ہو گیا تھا۔اس تنازعے میں 40,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو 1984 میں شروع ہوا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی کی باقیات کی تلاش جاری تھی۔ اسے کرد عسکریت پسندوں نے مئی 2022 میں علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی لاش کبھی برآمد نہیں ہو سکی تھی۔

