تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
آر جے ڈی نے بھارت بند کے تحت سیتامڑھی شیوہر مظفر پور میں سڑکیں بلاک کر کے شہر کے مختلف مقامات پر مظاہرہ کیا۔ بند کو کامیاب بنانے کے لیے سڑکوں پر مظاہرے کیے گئے جس کی وجہ سے شہر جام ہوگیا
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف احتجاج میں مہاگٹھ بندھن کے بہار بند کا وسیع اثر سیتامڑھی شیوہر مظفر پور ضلع میں بھی دیکھا گیا۔ آر جے ڈی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان صبح سے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کئی راستوں کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور کئی قومی اور ریاستی شاہراہوں کو بلاک کر دیا جس کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ آر جے ڈی سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ کی قیادت میں کارکنوں نے صبح آٹھ بجے سے پوپری ، سرسنڈ ،اور چوروت بلاک کو مکمل طور پر جام کر دیا۔ کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
مظاہرے کے دوران آر جے ڈی کے سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے کہا ک ڈبل انجن والی حکومت الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر بہار کے غریب، پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر کی تصدیق کا عمل غیر آئینی اور جمہوری حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لوہیا نے کہا تھا کہ اگر سڑکیں خاموش ہو جائیں تو پارلیمنٹ آوارہ ہو جائے گی۔ ہم سڑک کو خاموش نہیں ہونے دیں گے۔ ابو دوجانہ نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اور کمیشن نے اس پر نظر ثانی نہیں کی تو مہاگٹھ بندھن اس سے بھی زیادہ شدید احتجاج کرے گا۔

