بی ایل او گھر گھر جاکر ووٹر نظر ثانی کے کاموں میں تیزی لائیں ،ڈی ایم

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کاموں میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)بلاک ہیڈ کواٹر واقع سدبھونا منڈپ میں جمعرات کی شام ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی مہم کا جائزہ لیا جیوتی اور جالے اسمبلی کے بی ایل او اور بی ایل او سپروائزر کے ساتھ میٹنگ کر گنتی کے فارموں کی تقسیم کر اپ لوڈنگ کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری لی اور ووٹر کی تصدیق کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایم نے سخت لہجے میں کہا کہ کام میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقررہ ہدف کو وقت پر مکمل کریں۔ گھر گھر جا کر ووٹر کی تصدیق کے کاموں میں تیزی لائیں انہوں نے کہا کہ سپروائزر بی ایل او  کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں جو بی ایل او ایپ پر کیلکولیشن فارم اپ لوڈ کرنے میں کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام بی ایل او سپروائزر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن کے کام میں پیش رفت نہیں ہو رہی

میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام الیکٹورل رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو بہتر تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ فارم جمع کرنے اور اپ لوڈ کرنے کے دونوں کاموں کو تیز کیا جائے اور سب سے پہلے 100 فیصد فارم کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ میٹنگ میں بی ڈی او امریندر پنڈت، بی پی آر او مدھوکانت پرساد، ایم او آکانکشا کماری وغیرہ موجود تھیں