فڑنویس نے جنوبی ممبئی کے نئے سندور فلائی اوور کا افتتاح کیا

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 10 جولائی:جنوبی ممبئی میں واقع تاریخی کارناک پل کی جگہ تعمیر کیے گئے نئے فلائی اوور کو جمعرات کی صبح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے باضابطہ طور پر عوام کے لیے وقف کیا۔
اس فلائی اوور کو “سندور فلائی اوور” کا نام دیا گیا ہے، اور اس کے افتتاح کے موقع پر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر بھی شریک ہوئے۔ یہ پل دوپہر 3 بجے موٹر سائیکل سواروں کے لیے کھول دیا گیا۔یہ فلائی اوور جنوبی ممبئی کے مشرقی اور مغربی حصوں کے درمیان آمد و رفت کو آسان بنانے کے مقصد سے تعمیر کیا گیا ہے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پرانا کارناک پل جو تقریباً
ڈیڑھ صدی پرانا تھا، سنٹرل ریلوے نے اگست 2022 میں اس کی حالت کو خطرناک قرار دیا تھا، جس کے بعد اسے منہدم کر دیا گیا۔ اب نئی تعمیر کے تحت، سندھور فلائی اوور نے ان علاقوں کو جوڑنے کا فریضہ سنبھالا ہے جو چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، مسجد بندر، اور محمد علی روڈ کے درمیان واقع ہیں۔