تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 10 جولائی: ضلع کے والی بال کھلاڑی عبداللہ کو انڈر 16 بوائز کیٹیگری کے بین الاقوامی والی بال مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ضلع والی بال ایسوسی ایشن (ڈی وی اے) پریاگ راج کے جنرل سکریٹری آر پی شکلا نے بتایا کہ گنگاپار کے گاؤں مندور کے کھلاڑی عبداللہ کو بنگلور میں انڈر 16 ہندوستانی والی بال ٹیم کے قومی کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اب وہ 12 سے 16 جولائی تک تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل بوائز انڈر 16 والی بال ٹیم میں ہندوستانی والی بال ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

