کولکاتا میں سہ روزہ سیاحتی میلہ کا افتتاح جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کیا

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 10 جولائی: کولکاتا کے بنگلہ میلہ کے میدان میں سہ روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلے کا افتتاح مہمان خصوصی جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کیا۔ تقریب میں ملک و بیرون ملک کے نمائندوں اور سیاحت سے متعلق اداروں کی فعال شرکت دیکھی گئی۔اس سال کے سیاحتی میلے میں 14 ممالک اور 25 ہندوستانی ریاستوں کے 500 سے زیادہ مندوبین حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد اپنے اپنے سیاحتی مقامات اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ یہ میلہ 12 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں مختلف ثقافتی پروگرام، نمائشیں اور سیاحت پر مبنی ڈائیلاگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
مغربی بنگال کے علاوہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی ہندوستان کی مختلف ریاستوں نے بھی اس میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ یہ ریاستیں اپنے روایتی سیاحتی مقامات، ہینڈلوم، دستکاری اور ثقافتی تنوع کی نمائش کر رہی ہیں، اس طرح علاقائی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔