سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 1 لاکھ 45 ہزار عقیدت مندوں نے بابا برفانی کے درشن کیے

تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 11 جولائی:جموں و کشمیر میں تین جولائی سے شروع ہوئی مقدس امرناتھ یاترا خوشگوار ماحول میں جاری ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں ہر روز جنوبی کشمیر کے ہمالیائی سلسلے میں واقع بابا برفانی کے درشن کر رہے ہیں۔
امرناتھ یاترا کے دوران جمعرات کو 17,022 عقیدت مندوں نے مقدس گپھا میں بھگوان شو کے درشن کیے، جس کے ساتھ ہی ایک ہفتے کے اندر تیرتھ یاتریوں کی مجموعی تعداد 1,45,000 سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق درشن کرنے والوں میں 12,471 مرد، 4,000 خواتین، 182 بچے، 253 سیکورٹی اہلکار اور 113 سادھو و سادھوی شامل تھے۔ یاترا پْرامن انداز میں جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی و سہولیات کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔