بی جے پی صدر نے ٹی راجہ سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا

تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جولائی: بی جے پی صدر جے پی نڈا نے تلنگانہ اسمبلی سے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ جمعہ کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ کے جاری کردہ خط کے مطابق، ٹی راجہ سنگھ کے تمام معاملات کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔
ارون کمار کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ٹی راجہ سنگھ لودھ نے 30 جون کو اپنا استعفیٰ تلنگانہ کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی کو بھیج دیا تھا، جسے بی جے پی صدر کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔ جے پی نڈا نے ٹی راجہ کے ذریعہ اٹھائے گئے موضوع کو غیر متعلقہ اور پارٹی کے کام کاج، نظریہ اور اصولوں کے خلاف قرار دیا۔