ایس پی کے جین فیوچرسٹک اکیڈمی میں ‘بندھن’ کے تحت دوستی کا جشن

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 12/ جولائی (تاثیر بیورو) نیوٹاؤن کولکتہ میں واقع ایس پی کے جین فیوچرسٹک اکیڈمی نے یومِ دوستی کے موقع پر “بندھن” کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس میں این جی او ‘فیوچرسٹک’ کے بچوں کو مدعو کر کے دوستی، ہم آہنگی اور ہمدردی کا پیغام دیا گیا۔ طلبہ نے پینٹنگ، مٹی کے برتن بنانے، کہانی و زومبا جیسی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر جَییتا گانگولی نے اسے ادارے کے اقدار اور شمولیتی جذبے کی عملی شکل قرار دیا۔ اس تعلق سے سیکریٹری جے دیپ پٹوا نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف دوستی کا جشن تھا بلکہ ایک حساس، باہمی تعاون پر مبنی معاشرے کی جانب قدم بھی تھا۔