ڈی ایم نے دو کیندریہ ودیالیہ کے لیے نشان زد زمین کا معائنہ کیا

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام)-ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ شری کوشل کمار نے بہادر پور بلاک کے بلیا موضع کے تحت کیندریہ ودیالیہ کے لیے نشان زد زمین کا معائنہ کیا، زمین کو مفید بتایا گیا کیونکہ یہ ایمس کے ساتھ ہے۔قابل ذکر ہے کہ کیندریہ ودیالیہ-3 کے لیے کیندریہ ودیالیہ نے ضلع انتظامیہ سے پانچ ایکڑ سرکاری زمین کا مطالبہ کیا تھا۔اسی طرح، کیندریہ ودیالیہ-2 کے لیے، ہنومان نگر بلاک کے تحت کولہنٹا پٹوری میں بھی معائنہ کیا گیا.یہ آج ضلع کے لئے فخر کی بات ہے کہ ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ کے ذریعہ دو کیندریہ ودیالیوں کے لئے زمین کا نشان لگایا گیا ہے، جس کا تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا۔ نوجوانوں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔نشان زدہ اراضی کے معائنہ کے دوران ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر بلیشور پرساد اور کیندریہ ودیالیہ کے عہدیدار وغیرہ موجود تھے۔