تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 12 جولائی: مانسون نے راجستھان میں زبردست دستک دی ہے۔ بادلوں کی گرج کے درمیان ریاست میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی رات سے ہفتہ کی صبح تک ریاست کے کئی حصوں میں اچھی بارش ہوئی۔ موسمیاتی مرکز جے پور نے ہفتہ کو کوٹا، باران اور جھالاواڑ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، جبکہ 25 دیگر اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوٹہ، باران اور جھالاواڑ میں تیز بارش کی وارننگ دی ہے۔ جبکہ بیکانیر، چورو، سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ، سیکر، جھنجھنو، جے پور، دوسہ، الور، بھرت پور، کرولی، دھول پور، سوائی مادھوپور، ناگور، اجمیر، ٹونک، بھیلواڑہ، چھیگاڑ پور، ڈونگر پور، بوندی، بانسواڑہ، راجسمند، پالی اور ادے پور میں بارش کے ساتھ بجلی گرنے اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

