کلکتہ، 13/ جولائی (تاثیر بیورو) ڈاکٹر ایس سی دیب ہومیو ریسرچ لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ نے سائنس سٹی آڈیٹوریم میں اپنی سلور جبلی تقریب شاندار انداز میں منائی، جس میں ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہومیو پیتھک ماہرین سمیت تقریباً 2,500 افراد نے شرکت کی۔
کمپنی کے بانی چنچل چندر دیب نے مغربی بنگال کو ہومیوپیتھی کا مرکز قرار دیتے ہوئے شعبے کی ترقی، تحقیق اور عوامی شعور کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی کو ادارے کا نصب العین قرار دیتے ہوئے مختلف فلاحی اداروں سے اشتراک کا ذکر کیا۔
ریومالین ٹیبلٹ اور ریومالین فورٹے جیسی دوائیں کمپنی کی کامیابی کی علامت بنی ہیں۔ مستقبل میں ادارہ WHO-GMP سرٹیفیکیشن، ایک ہومیو پیتھک کالج و اسپتال، اور آنکھوں کے علاج کی نئی شاخ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

