تاثیر 13 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پلامو، 13 جولائی : ہفتہ کی دیر شام ضلع کے حسین آباد تھانہ علاقہ کے پتھرا ٹاڑ سے ایک نوجوان کو دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ حسین آباد پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔ ملزم نوجوان کو اتوار کی دوپہر جیل بھیج دیا گیا۔ نوجوان کی شناخت 20 سالہ سبھاش کمار چودھری ولد سنیل چودھری ساکن چنکر کستوری کے طور پر کی گئی ہے۔
حسین آباد تھانہ انچارج سونو کمار چودھری نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی کہ سبھاش کمار چودھری نامی نوجوان غیر قانونی ہتھیاروں اور گولیوں کے ساتھ پتھر ٹاڑ کے قریب ایک ایسبیسٹس گھر میں موجود ہے۔ اطلاع کی روشنی میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔

