لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چنڈی گڑھ منالی نیشنل ہائی وے سمیت 208 سڑکیں بند، شدید بارش کے لیے یلو الرٹ

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 14 جولائی: ہماچل پردیش میں پیر کو بھی موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پیر کی صبح تک ریاست میں ایک قومی شاہراہ اور 208 سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ 139 بجلی کے ٹرانسفارمر اور 745 پینے کے پانی کی اسکیمیں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک قومی شاہراہ اور 157 سڑکیں بند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 47 بجلی کے ٹرانسفارمر اور 133 پینے کے پانی کی اسکیمیں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ کانگڑا ضلع میں پینے کے پانی کی 612 اسکیمیں بند ہیں۔منڈی ضلع میں چنڈی گڑھ-منالی قومی شاہراہ کو چار میل کے قریب ملبہ گرنے کی وجہ سے آج صبح دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے بعد شاہراہ کو 28 گھنٹے کی محنت کے بعد بحال کیا گیا تھا۔ لیکن کل رات دوبارہ پتھر اور ملبہ گرنے سے سڑک پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ مسلسل ملبہ گرنے کی وجہ سے سڑک کو کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کانگڑا ضلع میں پینے کے پانی کی 612 اسکیمیں بند ہیں۔