وزیر اعلی یوگی کے سکریٹری امت سنگھ کے ڈیپوٹیشن میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 15 جولائی :مرکزی حکومت نے ایک بار پھر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سکریٹری امت سنگھ کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کردی ہے۔ اب وہ مارچ 2027 تک اس عہدے پر رہیں گے۔ 2000 بیچ کے آئی آر ایس افسر امت سنگھ کی ڈیپوٹیشن مارچ 2027 تک کی منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جب سے آئی آر ایس افسر امت سنگھ ڈیپوٹیشن پر اتر پردیش آئے ہیں، تب سے وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ امت سنگھ کا شمار سی ایم یوگی کے بھروسہ مند اور ذمہ دار افسران میں ہوتا ہے۔