تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف15 جولائی(محمد دانش) ضلع کے ہرنوت تھانہ حلقہ کے کلیان بیگھہ اسٹیشن روڈ واقع سدبھاونا نگر محلہ میں گذشتہ دیر رات جرائم پیشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر نقد زیورات سمیت قیمتی چیزوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹو سنجئے کمار جیسوال نے بتایا کہ شیام کشور پرساد کے یہاں لوٹ کے واقعات رونماں ہوئے ہیں۔ رات کے تقریباََ دو بجے پانچ نقاب پوشوں نے مین گیٹ میں لگے تالے کو کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ کے واقعات کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ایس ایل ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ اور پولس تمام پہلوئوں پر باریکی کے ساتھ تحقیقات کرنے میں جٹی ہے۔

