اسٹیٹ بینک 20 ہزار کروڑ روپے بانڈز کے ذریعے جمع کرے گا ،ایس بی آئی کو بورڈ کی منظوری

تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 16 جولائی :ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مالی سال 2025-26 کے دوران گھریلو سرمایہ کاروں سے 20,000 کروڑ روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بینک بانڈز جاری کرے گا، جس کی منظوری اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی ہے۔ بدھ کے روز اسٹیٹ بینک نے اسٹاک مارکیٹ کو باقاعدہ اطلاع دی کہ باسل III اصولوں کے مطابق اضافی ٹائر-1 اور ٹائر-2 بانڈز کے اجرا کے ذریعے یہ سرمایہ جمع کیا جائے گا۔ بینک کے مطابق بانڈز صرف گھریلو سرمایہ کاروں کے لیے ہوں گے، اور جہاں ضرورت ہو، حکومت ہند سے بھی منظوری حاصل کی جائے گی۔