بدمعاشوں نے پارس اسپتال میں گھس کر ماری گولی

تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 17 جولائی: پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ علاقہ واقع پارس اسپتال میں بدمعاشوں نے جمعرات کی صبح بیور جیل سے پیرول پر علاج کے لیے ا?ئے چندن مشرا کو گولی مار دی۔ بدمعاش پانچ کی تعداد میں ا?ئے تھے۔واقعہ کے بعد شاستری نگر تھانہ پولیس اور پٹنہ کے ایس ایس سی کارتیکیہ کے شرما موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کی ا?واز سن کر مریضوں، ملازمین اور ا?س پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر شاستری نگر تھانہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔
ایس ایس پی کارتیکیہ شرما نے کہا، ” بکسرضلع کے رہنے والے مجرم چندن مشرا کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے اور وہ ان میں سے ایک میں سزا یافتہ بھی ہے۔ انہیں بکسر سے بھاگلپور جیل بھیجا گیا تھا، بیمار ہونے کی وجہ سے ان کو پیرول دیا گیا تھا۔ شاید ان کے حریف گروہ کے لوگوں نے انہیں گولی ماری ہے۔ کئی گولیاں لگی ہیں۔ ابھی زیر علاج ہے۔ بکسر پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان کی شناخت کی جا رہی ہے، شوٹر کی تصویر مل گئی ہے۔” مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
پٹنہ میں صبح پیش ا?ئے اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کو برخاست کرنے اور صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ پورنیہ کے ایم پی پپو یادو نے کیا۔ انہوں نے پٹنہ کے پارس اسپتال میں جمعرات کی صبح بکسر کے بدنام زمانہ مجرم چندن مشرا پرفائرنگ کے بعد انہوں نے نتیش حکومت پرحملہ کیا۔
پپو یادو نے ا?ج پارس اسپتال پہنچ کر متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع پارس اسپتال میں شوٹر دوسری منزل پر چڑھ کر فائرنگ کر دیتا ہے۔ بہار میں مہا غنڈہ راج ہے۔