تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 جولائی: ہندوستان کے آر پراگنانندھا اور ارجن ایریگیسی نے جمعرات کو لاس ویگاس میں جاری فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلیم 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پراگنانندھا نے گروپ وائٹ میں 4.5 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا، جبکہ ایریگیسی گروپ بلیک میں تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ ٹورنامنٹ پانچ بار کے عالمی چیمپئن میگنس کارلسن کے لیے مایوس کن رہا۔ وہ گروپ وائٹ میں پانچویں نمبر پر رہے اور ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ چوتھے راؤنڈ میں سفید ٹکڑوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پراگنانندھا نے گرینڈ سلیم کی قیادت کرنے والے کارلسن کو شکست دے کر اپنی اہلیت کی تصدیق کی۔
کارلسن کے پاس کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع تھا جب اس نے لیون آرونین کے ساتھ برابر پوائنٹس حاصل کیے لیکن وہ پلے آف میں باہر ہو گئے اور اب وہ زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ میں صرف تیسرا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
ارجن ایریگیسی نے گروپ مرحلے میں کل چار پوائنٹس حاصل کیے جن میں تین جیت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ہم وطن ودیت گجراتی کو بھی ایک میچ میں شکست دی، جو اپنے گروپ میں آخری نمبر پر رہے۔
کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی:
گروپ وائٹ: آر پراگنانندھا،نادر بیگ عبدالستاروف،جووکھرسندروو،لیوون ارونیین۔
گروپ بلیک: ہیکارو ناکامورا، ہنس نیمن، فابیانو کاروانا، ارجن ایریگیسی۔

