تاثیر 17 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 17 جولائی : پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے معاملے پر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے اس میں ہریانہ اور چنڈی گڑھ کو بھی شامل کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو لے کر پنجاب اور ہریانہ حکومت اور یوٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 19 اگست کو ہوگی۔

