ای ڈی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا کو حراست میں لیا

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 18 جولائی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے یہ کارروائی شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کی ہے۔ ای ڈی نے آج صبح سے بھوپیش بگھیل اور ان کے بیٹے چیتنیا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ چیتنیا کو رائے پور دفتر لے جایا گیا ہے۔ جیسے ہی بھوپیش بگھیل کے حامیوں کو چیتنیا کی حراست کی خبر ملی تو وہاں نعرے بازی شروع ہوگئی۔
بھوپیش بگھیل کے سابق میڈیا ایڈوائزر ونود ورما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پہلے جب ای ڈی نے چھاپہ مارا تو بھوپیش بگھیل کی سالگرہ تھی اور آج جب ٹیم نے چھاپہ مارا تو چیتنیا بگھیل کی سالگرہ ہے۔ چیتنیا کو آج ای ڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔