کرانہ دکاندار کے گھر پر ڈکیٹی

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف18 جولائی(محمد دانش)نالندہ میں کرانہ دکاندار کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر گذشتہ رات ڈکیٹی کی واردات کو انجام دیا گیا۔ معاملہ استھانواں تھانہ حلقہ کے جنگی پور گائوں کا ہے۔ ڈکیٹی کی واردات رنجیت سائو کے گھر میں ہوئی ہے۔ متاثر رنجیت سائو نے بتایا کہ چھ کی تعداد میں اسلحہ سے لیس نقاب پوش ڈکیٹ چھت کے راستے سے گھر میں داخل ہوا۔ اور گھر والوں کو نیند سے جگا کر آنگن میں ایک جگہ بیٹھا دیا۔ اور ہاتھ رسی سے باندھتے ہوئےاسلحہ کا خوف دکھا کر گھر میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ جس کے بعد وہ لوگ فرار ہوگئے۔ تقریباََ تین لاکھ روپئے نقد اور ساڑھے چار لاکھ روپئے کے املاک کی لوٹ کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ مجرم قطعی بخشے نہیں جائیں گے۔