اسرائیلی فوجیوں کیلئے فلسطینی بچے نشانے پکے کرنے کے کھیل کا سامان بن گئے

تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،20جولائی:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر ڈاکٹر نے غزہ میں فلسطینی بچوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے بے رحمانہ سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی ان بچوں کو خوراک اور امداد کی تقسیم کے مراکز پر اس طرح نشانہ بنا رہے ہیں جس طرح کوئی ماہر نشانہ باز اپنے نشانے پکے کرنے اور پھر ٹھیک نشانہ بازی پر خوشی سے نہال ہوتا ہے۔اس طرح اسرائیلی ماہر نشانہ باز فوجی غزہ میں کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے غزہ میں اسرائیلی فوجی اب تک 17000 سے زائد بچوں کو قتل کر چکے ہیں۔ اب ان بچوں کو قتل کرنے میں آسانی غزہ فاؤنڈیشن کے نام امدادی مراکز پر میسر آگئی ہے۔
ان مراکز پر بچے اور فلسطینی عوتیں خوراک اور امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کو آسان ہدف مل جاتے ہیں۔برطانوی ڈاکٹر پروفیسر نک مینارڈ ایک سرجن ہیں اور غزہ کے خان یونس علاقے میں قائم ناصر ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔