بھارتی فوج کو 15 ماہ کی تاخیر سے 22 جولائی کو تین اپاچی ہیلی کاپٹر ملیں گے

تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 جولائی:بھارتی فوج کے لیے تین اپاچی اے ایچ-64ای جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ 22 جولائی کو ہندوستان پہنچنے والی ہے۔ باقی تین ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سال کے آخر تک متوقع ہے۔ فوج کے لیے چھ اپاچی ہیلی کاپٹروں کا سودا تقریباً 800 ملین ڈالر کا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر جدید خصوصیات سے لیس ہوں گے جن میں لانگ ریڈار، ہیل فائر میزائل، ہوا سے زمین پر مار کرنے والے راکٹ اور دیگر درست طریقے سے حملہ کرنے والے نظام شامل ہیں۔
اپاچی ہیلی کاپٹر شمالی اور مغربی سرحدوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں بکتر بند خطرات کا مقابلہ کرنے میں خاص طور پر موثر ثابت ہوں گے۔