ہماچل پردیش میں بارش سے آفت، کئی سب ڈویژنوں میں اسکول بند، چمبا میں دو ہلاک

تاثیر 21 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 21 جولائی:ہماچل پردیش میں کل رات سے موسلادھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر آج کئی سب ڈویژنوں میں تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چمبا ضلع میں بارش کی تباہ کاریوں سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 72 گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔