دھرمتلہ میں شہید دیوس پروگرام میں ہگلی کے لوگ بھی ہوۓ شامل

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 22/ جولائی:م (تاثیر بیورو) دھرمتلہ میں ہر سال شہید دیوس پروگرام میں ترنمول کانگریس کے لاکھوں کارکنان شریک ہوتے ہیں ۔ کل بھی دھرمتلہ کے شہید مینار کے پاس ٹیپو سلطان مسجد کے نزدیک شہید دیوس پر لاکھوں ترنمول کارکنان شریک ہوئے ۔ یوں ریاست کے ہر ضلع کے گوشے گوشے سے ترنمول کانگریس کے ورکرس ہزاروں کی تعداد میں ٹرین ،بس،لاری اور پرائیویٹ گاڑیوں سے دھرمتلہ گئے۔  یہی نہیں بہت سے ترنمول کارکنان دریا سے کشتی اور لانچ سے بھی دھرمتلہ پہنچے۔ ہگلی ضلع کے آرام باغ ، دھنیا کھالی ،تارکیشور، پنڈوا ، رشڑا ، سیرامپور ، چاپدانی ، اتر پاڑہ ، کون نگر ، چندن نگر ،چنسورہ، ڈانکونی ، جنگی پاڑہ ،فر فرہ اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دھرمتلہ پہنچے۔ رشڑا میونسپلٹی کے چیرمین بجۓ ساگر مشرا اور وائس چیئرمین زاہد حسن خان، سیرامپور میونسپلٹی کے چیرمین گردھاری ساہا، سنتوش کمار سنگھ، چاپدانی میونسپلٹی کے چیرمین سریش مشرا ،وائس چیرمین بنوۓ کمار کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں ترنمول کانگریس کے شامل ہونے۔ تمام کارکنان جوش وخروش کے ساتھ دھرمتلہ گئے اور ممتا بنرجی کی ہدایت پر علاقے میں پارٹی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔ اسمبلی الیکشن سے قبل دراصل پارٹی طاقت دیکھانا اصل مقصد تھا۔