تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 23 جولائی:بنگلہ دیش کے راجشاہی ڈویژن کے دیہی علاقے میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ فی الحال ایک متوفی کی شناخت ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ زخمی ہیں۔ انہیں پولیس نے قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے بونپارہ ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج اسماعیل حسین کے حوالے سے بتایا کہ راجشاہی ڈویژن کے دیہی علاقے میں نٹور ضلع کے بڑائیگرام میں صبح ساڑھے نو بجے ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بونپارہ-ہتی کمرول ہائی وے پر ایئرماری میں تارمز پمپ علاقے کے سامنے پیش آیا۔ ابھی تک مرنے والوں میں صرف بس ڈرائیور 32 سالہ روبیل حسین کی شناخت ہوئی ہے۔ وہ مہر پور کے ضلع گنگانی کا رہائشی ہے۔ ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج حسین نے بتایا کہ اس حادثے میں جانبحق ہونے والے تمام افراد بس کے مسافر ہیں۔

