تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 جولائی:بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے بعد بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کی اور نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آج ایوان کی کارروائی کے دوران وہ ایس آئی آر (خصوصی جامع نثر ثانی) کے بارے میں اپنی بات پیش کر رہے تھے۔ اس پر حکمراں پارٹی کے سینئر لیڈروں اور یہاں تک کہ نائب وزیر اعلیٰ نے بھی قابل اعتراض تبصرہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اپنے خطاب کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف بولیں گے، کتنا بولیں گے؟’’ تیجسوی نے اسے انتہائی غیر مہذب اور ایوان کے وقار کے خلاف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر ایوان میں نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟حکمراں پارٹی کے کچھ رہنما جان بوجھ کر ہنگامہ کر رہے ہیں اورنائب وزیر اعلیٰ ائوان کے وقار کو کم کر رہے ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صورتحال کتنی سنگین تھی۔

