تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
انقرہ ،24جولائی:ترکیہ میں آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 10 فائر فائٹرز اور امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیرِ زراعت اور جنگلات ابراہیم یماکلی نے بتایا ہے کہ ’5 فائر فائٹرز اور 5 امدادی کارکنوں جنگل میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہوگئے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ مزید 14 فائر فائٹرز جو آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے، اپنی کوششوں کے دوران زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے کہ اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا اور وہ آگ میں پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو تو کرلیا گیا تھا لیکن وہ پھر بھی جانبر نہ ہوسکے اور اسپتال میں انتقال کرگئے۔

