تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 25 جولائی: منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منشیات کے خلاف خصوصی آپریشن کے تحت سیکورٹی فورسز نے چار اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد کر لی گئی۔
یہ کارروائی 24 جولائی کو کانگ پوکپی تھانہ علاقے کے تحت ٹی کھلین گاوں میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ٹی کھلین کے رہنے والے ایس پوبیناہ تینامیئی (31)، پی ایف ادافرو (34) اور ایس بوئبینا (29) کے طور پر ہوئی ہے ، جب کہ چوتھے ملزم لونگدینیبو تھیومی (52) کا تعلق کھونگ مین ضلع کھنڈونگ کے گاوں سے ہے۔
چھاپے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے 273 صابن کے ڈبوں میں بھری تقریباً 3.5 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ 99,09,850 روپے کی نقدی، سات موبائل فون اور دو گاڑیاں – ایک ڈی آئی پک اپ اور ایک ہیونڈائی کریٹا کار بھی برآمد کی گئی۔

