کالے کپڑے پہنے اسمبلی اجلاس میں پہنچے اپوزیشن کے ایم ایل اے، ایوان کے باہر ہنگامہ آرائی

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 25 جولائی : بہار قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آج پانچویں اور آخری دن اپوزیشن کے ایم ایل اے کالے کپڑے پہن کر پہنچے اور اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی اسمبلی کے باہر ہنگامہ شروع کر دیا۔
گزشتہ چار دنوں سے اپوزیشن نے خصوصی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور آج بھی اجلاس کے آغاز سے ہی دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اپوزیشن ایوان میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے مطالبے پر بضد ہے۔ کالے کپڑے بہن کر ایوان کے باہر ہنگامہ کر رہے عظیم اتحاد کے ایم ایل اے ایوان کے باہر نعرہ بازی کر رہے ہیں اور ووٹر لسٹ خصوصی جامع نظر ثانی پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔