تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 29/ جولائی (خورشید تابش) شائقین ادب ٹیٹا گڑھ کی جانب سے بروز جمعہ 25 جولائی 2025 کو شام سات بجے محمد جنیف انصاری کے دولت کدے پر جی سی روڈ ٹیٹا گڑھ نزد سنار بنگلہ ساتویں ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جنیف غازی نے کی۔ نقابت جگتدل کے میم عین لاڈلہ نے کی جبکہ صدارت ادارے کے سرپرست جنیف غازی کے ذمے رہی۔ آغاز میں ہی راجا بازار کولکاتہ کی رہنے والی موتی اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ شکیلہ خاتون جو خود ادب نواز ہیں ان کی والدہ کا انتقال اسی ماہ 4 جولائی کو ہوا ۔ان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔ٹھیک اسکے بعد نواسہ رسول صلی علیہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السّلام
کی یاد میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا تمام شعراء کرام نے خود کی تخلیق پڑھی جبکہ جگتدل سے بطور مہمان تشریف لائے نقیب و نعت خواں جناب غلام حسین بیدم وارثی اور نسیم اشک کے اور منظر اسلام نے رشی کیش کے معروف شاعر عالم مسافر کے منقبتی کلام پڑھے۔ اور پھر غزلیات کا دور شروع ہوا جس میں نقابت کی ذمے داری غلام حسین نے نبھائی۔رات دس بجے نشست کا اختتام پزیر ہوا۔
جن شعراء نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کلام سے محفل میں چار چاند لگائے انکے اسم گرامی یوں ہیں۔
جنیف غازی۔ روشن ضمیر، عاقب ٹیٹا گڑھی، اسلم ٹیٹا گڑھی، میم عین لاڈلہ۔ نسیم اشک، اصرار خان، غلام حسین، منظر اسلام، جبکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہل خانہ جنیف غازی ۔ خورشید تابش ۔ماسٹر محمد شفیق۔اور ماسٹر محمد مرتضی پیش پیش رہے۔ آخیر میں جنیف غازی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اگلی نشست تک کیلئے ملتوی کا اعلان کیا۔

