تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیویارک، 29 جولائی : امریکہ میں نیو یارک شہر کے مڈ ٹاون مین ہٹن میں پارک ایونیو پر ایک فلک بوس عمارت میںپیر کی شام گھسنے والے بندوق بردار نے پولیس افسر سمیت چار افراد کے جسم کو چھلنی کر دیا۔ آخر کار پولیس کی گولیوں سے زخمی ہونے والے مشتبہ بندوق بردار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔نیویارک پوسٹ کے مطابق، پولیس حکام نے بتایا کہ پیر کی شام اے آر-15 رائفل لے کر ایک شخص فلک بوس عمارت میں داخل ہوا اور گولیوں کی بوچھار کر دی۔ اس گولہ باری میں نیویارک شہر کے ایک پولیس افسر سمیت چار افراد مارے گئے۔ اس دوران پولیس کی گولیوں سے زخمی ہونے والے مشتبہ بندوق بردار نے خود کو گولی مار لی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 36 سالہ دیدار الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ برونکس پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

