تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 30 جولائی :بہت سے نئے جوڑے جلد ہی سلور اسکرین پر نظر آئیں گے اور ان میں سے ایک ہے سدھارتھ ملہوترا اور جہانوی کپور کی جوڑی۔ دونوں پہلی بار فلم ‘پرم سندری’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم پہلے 25 جولائی کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اجے دیوگن کی ‘ سن آف سردار 2’ کے ساتھ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے میکرز نے اس کی ریلیز کو فی الحال ملتوی کر دیا۔ اگرچہ اس وقت فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن اب میکرز نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس سے شائقین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
دنیش وجن کے پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز کے بینر تلے بنی فلم ‘پرم سندری’ اب 29 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ پروڈکشن ہاؤس نے اس کا اعلان سوشل میڈیا پر فلم کا نیا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیا اور لکھا، “دنیش وجان سال کی سب سے دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ‘پرم سندری’ لے کر آرہے ہیں۔ اسے 29 اگست سے صرف سینما گھروں میں دیکھیں۔

