تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی، 03 اگست:اترپاڑہ پولیس اسٹیشن کے تحت کنائی پور میں ترنمول لیڈر کے قتل کے الزام میں پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر بگا کو بانکوڑہ کے سونمکھی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پنٹو چکرورتی کا قتل اس گینگسٹر کے ساتھ زمینی تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ بگا کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک زمین کی فروخت کو لے کر پنچایت میں اختلاف تھا۔ باقی لوگوں نے اتفاق کیا تھا، لیکن ترنمول لیڈر نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس لیے ترنمول لیڈر کو ٹھیکہ دے کر قتل کر دیا گیا۔

