اتردیش کے گونڈا میں بے قابو کار نہر میں گری، 11 افراد ہلاک

تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گونڈہ، 03 اگست: اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ کار میں سوار 15 لوگ بولیرو کار میں پرتھوی ناتھ مندر جا رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ایٹیاتھوک تھانہ علاقے میں ریہرا بیلوا بہوتا نہر کے قریب کنٹرول کھونے کے بعد بولیرو الٹ گئی۔ حادثے میں چار افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں تین بچے اور ڈرائیور شامل ہیں۔ 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لاشوں کو نہر سے نکالا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر حکام کو موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس حکام پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔