تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تمول پور (آسام)، 04 اگست:آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں “بھارت مخالف” قرار دیا اور الزام لگایا کہ ان کی سوچ ہندوستانی اقدار کے بجائے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ذہنیت سے ملتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پیر کو بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن (بی ٹی آر) کے تمول پور میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “راہل گاندھی ہندوستان کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بی ٹی آر خطہ کے چاروں اضلاع کوکراجھار، باکسا، چرانگ اور ادلگوری میں ‘بی جے پی فار پروگریسو بی ٹی آر’ نامی مہم کے تحت بی جے پی بھرپور عوامی رابطہ کر رہی ہے۔ اس انتخابی مہم کی قیادت خود وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور ریاستی بی جے پی صدر دلیپ سائکیا کر رہے ہیں۔

