نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے کی جانب پیش قدمی

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،05اگست:اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں “نتساریم راہ داری” کے قریب پیش قدمی شروع کر دی۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پوری غزہ کی پٹی پر قبضے اور ایک نئے فوجی آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے پیر کی شب بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے وسطی غزہ میں نتساریم راہ داری کے قریب پیش قدمی کی۔اس سے قبل اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے پورے غزہ پر قبضے اور فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے ان علاقوں میں کارروائی کی مخالفت کی ہے جہاں اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں۔اسرائیلی ٹی “چینل 14” کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کرے گی کہ غزہ پر قبضہ کیا جائے یا نہیں۔