ٹرمپ نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی امریکی ریاستوں کا فنڈ روک دیا

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،05اگست:امریکہ کے صدر ٹرمپ نے امریکی ریاستوں کو بھی خبردار کردیا ہے کہ جن ریاستوں میں اسرائیلی مصنوعات کا غزہ جنگ کی وجہ سے بائیکاٹ جاری رہے گا وہ فیڈرل فنڈنگ سے محروم کر دی جائیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر نے اسرائیل نواز میں اپنی ہی ریاستوں اور عوام کے خلاف معاشی پابندیوں کا اس طرح سے عندیہ دے دیا ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ انتباہ مختلف ریاستوں کے علاوہ مختلف شہروں کے لیے بھی ہے۔ امریکہ کی فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی اپنی ریاستوں کے عوام کو قدرتی آفات اور تباہی کے مختلف واقعات کے لیے فنڈنگ کرتی ہے۔ اسی کو روکنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اب معمول کی وفاقی فنڈنگ ریاست کی سیاسی پالیسی سے جوڑی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے جمعہ کے روز ایک نوٹس بھی پبلک کیا ہے تاکہ امریکی ریاستیں آگاہ رہیں اور نوٹ کر لیں۔
اس آگاہی نوٹس کے تحت ضروری ہے کہ امریکی ریاستیں یہ تصدیق کریں گی کہ ان کے ہاں اسرائیل اور اس کی کمپنیوں کا کوئی بائیکاٹ نہیں کریں گی۔ کیونکہ فنڈز کے حصول کے لیے کوالیفائی کرنے کی لازمی شرط ہے۔ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ٹرمپ انتظامیہ اپنے ہی عوام پر یہ ایک غیر رسمی اقتصادی بندی اسرائیلی فرمائش پر لگا رہی ہے یا یہ ٹرمپ انتظامیہ کی اپنی ‘ ایجاد’ ہے۔دوسری طرف امریکی ریاستوں اور عوام کا رد عمل بھی اس بارے میں فوری طور پر سامنے آیا ہے۔اس صورت میں ان متعلق ریاستوں کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں فیڈرل فنڈز کی شکل میں ملنے والی خطیر رقم سے محروم ہونا پڑے گا۔ جو شہریوں کے ریسکیو اور ریلیف ورک میں استعمال ہونے کے لیے ہوتی ہے۔