ایل جی سنہا نے دہشت گردی کے متاثرین کے لواحقین کو 250 تقرری نامے سونپے

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 05 اگست:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لواحقین کو تقرری کے خطوط سونپے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد اہل خاندان کو سرکاری ملازمت فراہم کرکے دہشت گردی سے متعلقہ واقعات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کی مدد کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایل جی سنہا نے خود شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو تقرری کے 250 خطوط دیئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی بہبود اور بحالی کے لیے انتظامیہ کے مسلسل عزم کا انہیں یقین دلایا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تقریب دفعہ 370 کی منسوخی کی 6ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔