سپریم کورٹ نے بہار کے ووٹروں کو ایس آئی آر سے خارج کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 06 اگست: سپریم کورٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے دوران ووٹر لسٹ سے 65 لاکھ ووٹروں کے نام ہٹانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے 9 اگست تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے 12 اور 13 اگست کو خصوصی نظر ثانی کے معاملے کی سماعت کرنے کا حکم دیا۔
بدھ کو سماعت کے دوران ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شائع شدہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ 65 لاکھ ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کا نام موت کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے اور کس کا نام کسی اور جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے حذف کیا گیا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی کہ ووٹر لسٹ سے نکالے گئے ناموں میں سے کس کا نام دوسری جگہ منتقل ہوا اور کس کی موت ہوئی ہے۔