نوح اسپتال میں نومولود کا ہاتھ کاٹا گیا

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نوح/گروگرام، 6 اگست: نوح کے منڈی کھیڑی اسپتال میں خاتون کی ڈلیوری کے دوران اس کے نومولود بچے کا ہاتھ کاٹا گیا۔ یہ واقعہ 30 جولائی 2025 کو منڈی کھیڑی کے سرکاری الفیہ اسپتال میں پیش آیا۔ لواحقین نے اسے اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی قرار دیا۔ اب ہریانہ انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سول سرجن کو 15 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
30 جولائی 2025 کو، سنگین طبی لاپرواہی کے باعث، ضلع نوح کے منڈی کھیڑا میں واقع العافیہ اسپتال میں ڈلیوری کے دوران ایک نوزائیدہ بچے کا ہاتھ مبینہ طور پر جسم سے مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا۔ میوات کے رہنے والے شکیل کی بیوی سرجینا کو درد کی تکلیف کی وجہ سے منڈی کھیڑا کے العافیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈیلیوری کے دوران موجود عملے کی غفلت کے باعث نومولود بچے کا ایک ہاتھ کٹ گیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے جب وہاں موجود عملے سے اس بارے میں دریافت کیا تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ انہیں زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ بعد ازاں نومولود بچے کو نلہر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔