سی ایم یوگی نے بریلی میں 2,264 کروڑ روپے کے 545 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بریلی، 6 اگست: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو بریلی میں 2264 کروڑ روپے کے 545 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن جماعتوں کی اقلیتوں کی منھ بھرائی کی سیاست پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر کانوڑ یاترا کو بدنام کرنے کی سازش کرتے ہیں لیکن ایسے عناصر سماج کی بیداری اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے ناکام ہوجاتے ہیں۔ یہ یاترا اب سماجی اتحاد کی علامت بن گیا ہے۔ بریلی میں، لاکھوں عقیدت مندوں نے ناتھ کوریڈور میں جلابھیشیک کر کے اپنے عقیدے کا اظہار کیا، جو شہر کی نئی شناخت بن رہا ہے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے روزگار میلے کے ذریعے منتخب ہونے والے 6000 سے زائد نوجوانوں میں تقرری نامے تقسیم کیے اور مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو سرٹیفکیٹ اور ٹیبلٹ فراہم کیے۔