اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیروت ،07اگست :۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔
ادرعی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا کہ اہداف میں اسلحے کے گودام، ایک راکٹ لانچنگ پلیٹ فارم اور وہ ڈھانچے شامل تھے جنہیں حزب اللہ نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے مخصوص انجینیئرنگ مشینری ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ، لبنان بھر میں اپنے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیل کے ایک سلسلہ وار فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے کنارے واقع دیر سریان کے شمالی اطراف کو نشانہ بنایا۔