تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 اگست: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا اور کابینہ کے وزرا نے سب کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ نے ہفتے کے روز ایکس پرایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ رکشا بندھن کا مقدس تہوار بھائی- بہن کی اٹوٹ محبت، اعتماد اور اقدار کا جشن ہے۔
اس موقع پر ہم سب مل کر اپنے ملک کو خود کفیل ہندوستان بنانے کا عہد کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ووکل فار لوکل‘ اپیل کو اپناتے ہوئے، اس رکشا بندھن پر اپنے پیاروں کو مقامی طور پر تیار کردہ تحائف دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف تحفے نہیں ہیں بلکہ ملک کی معاشی خود انحصاری کے لیے آپ کا زبردست تعاون ہے۔ جب آپ ملک میں تیار کردہ مصنوعات کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ نہ صرف اپنے رشتوں کو خاص بناتے ہیں بلکہ مقامی کاریگروں، چھوٹے کاروباریوں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو بھی بااختیار بناتے ہیں۔ سودیشی اپنائیں، آتم نربھر بھارت کو مضبوطی دیں۔

