ایشین سرفنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچے بھارت کے رمیش بڈھیہال اور کشور کمار

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 اگست: ایشین سرفنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی سرفرز نے تاریخ رقم کردی۔ ہفتے کے روز، رمیش بڈھیہال اور کشور کمار اوپن مینز زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
دن کی پہلی ہیٹ میں مقابلہ کرنے والے بڈھیہال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 14.84 پوائنٹس حاصل کر کے فلپائن کے نیل سانچیز (12.80) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اپنی جیت کے بعد بڈھیہال نے کہا، ’’یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہم انتظار کر رہے تھے۔ صبح میں نے کچھ لہروں پر مشق کی تھی اور سوچا کہ مجھے ہیٹ میں بھی ایسا ہی کرنا ہے۔ یہ ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘
انہوں نے گزشتہ سال مالدیپ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے گزشتہ سال موقع ملتا تو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا تھا لیکن اس بار میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں۔