کولگام انکاؤنٹر کا نواں دن، رات بھر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی شہید، 2 دیگر زخمی

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 9 اگست: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اکھل جنگلاتی علاقے میں رات کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے دوران دو فوجی جوانوں نے دم توڑ دیا اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دیر رات دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار جوان زخمی ہوگئے۔ تاہم چار زخمی فوجیوں میں سے دو دم توڑ گئے۔
شہید ہونے والے سپاہیوں کی شناخت کانسٹیبل ہرمندر سنگھ اور لانس نائک پریت پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں فوج کی 19 آر آر سے وابستہ ہیں۔ دریں اثنا فوج کی چنار کور نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر شہید والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’چنار کور بہادروں پریتپال سنگھ اور سپاہی ہرمندر سنگھ کی عظیم قربانی کو قوم کے لیے ڈیوٹی کے سلسلے میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فوج غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔‘‘